کاروار10؍دسمبر (ایس او نیوز)کتے پالنا اور اس میں بھی بہت زیادہ قیمتی نسلوں کے کتوں کے مالک بننا موجودہ زمانے میں ایک رئیسانہ شان والی بات ہوکر رہ گئی ہے۔ کراولی اتسوا کے ایک حصے کے بطور کتوں کی نمائش اورفروخت کا اہتمام مالادیوی میدان میں کیا گیا جس میں 25مختلف دیسی اور غیر ملکی نسلوں کے کتوں کو پیش کیا گیا۔ان میں 6مہینے سے 11مہینوں تک کے پِلّے بھی موجود تھے۔
نمائش میں تربیت یافتہ کتوں کے کرتب اور ان کی سج دھج نے کتوں کی پرورش میں دلچسپی رکھنے والے عوام کا جیت لیا۔بہترین مظاہرہ کرنے والے کتوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔اس موقع پر کتوں کی غذا اور ان کے لئے ضروری دواؤں کے اسٹالس بھی لگائے گئے تھے۔اس نمائش کا نظارہ کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول،ضلع پنچایت سی ای اوچندرا شیکھر،ایڈیشنل ڈی سی مسٹر ایچ پرسنا وغیرہ اپنے اہل خاندان کے ساتھ نمائش گاہ میں موجود تھے۔